ویب ڈیسک: بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا گیا ہے، بی جے پی پر تنقید کرنے پر مسلمان پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) پر تنقید کے جرم میں اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان نے سوشل میڈیا پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ مشتعل ہجوم کا نشانہ بننے والوں اور بی جے پی کی نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنے والوں کے حق میں بھی آواز اٹھائی جانی چاہیے۔
بی جے پی پر تنقید کرنا ہی اس پروفیسر کا جرم بن گیا اور بعدازاں مسلمان پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے پروفیسر علی خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
