زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے

نوشہرہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت غیر

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں کی حالت غیر ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور ان کی ماں کو فوری طبی امداد کے لیے قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے سے بچوں کی حالت بگڑی۔ مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ زہر کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ