بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ مشن

بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ مشن شروع ہوتے ہی ناکام

ویب ڈیسک: انڈین ناکامیوں کا سلسلہ دراز، بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ مشن شروع ہوتے ہی ناکام ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا، بھارتی حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا، تاہم لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔
بھارت کی خلائی ایجنسی آئِ ایس آر او نے تصدیق کی کہ وہ اپنے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہی، اس ناکامی کی وجہPSLV-C61 لانچ وہیکل میں پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے بعد مندی