جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا، ٹرمپ کا افسردگی کا اظہار

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے، اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے افسوس کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ بائین کے کینسر میں مبتلا ہونے کا سن کر مجھے اور منیلا کو بے حد دکھ اور افسردگی ہوئی۔
بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 82 سالہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو اس کی ایک جارحانہ قسم ہے ، جو کہ ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔
بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: اورکزئی چیک پوسٹ پرحملے میں ملوث زخمی دہشت گرد چل بسا