ایران یورینیئم افزودگی جاری رکھے گا

ایران یورینیئم افزودگی جاری رکھے گا، عباس عراقچی

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہر دو صورتوں میں ایران یورینیئم افزودگی جاری رکھے گا، بغیر کسی رکاوٹ کے، اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے، ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہمیشہ کے لیے اس کو یقینی بنائے تاہم ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیئم افزدوگی جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں پولیس کی اہم کارروائی ، جعلی کرنسی فیکٹری سیل ، ملوث ملزمان گرفتار