ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔
تفسیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم پاک نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جبکہ اس دوران نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ اس دورہ کے دوران خواجہ آصف ، احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
