بارڈر سے واپسی پر پاک فوج

بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا پر تپاک استقبال

ویب ڈیسک: بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا، اس دوران لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کر دی۔
شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، اور قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے، اس دوران شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، ہر سو جشن کا سماں تھا۔
اس موقع پر شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: نئے مالی سال کیلئے پیشہ ورانہ ٹیکس کی نئی شرح جاری کردی گئی