پوپ لیو باقاعدہ کیتھولک چرچ

پوپ لیو باقاعدہ کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے

ویب ڈیسک: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو باقاعدہ کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے، سینٹ پیٹرز سکوائر پر افتتاحی اجتماع میں بین الاقوامی رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، پوپ نے دعائیہ خطاب میں یوکرین اور غزہ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے نڈھال ہوچکے ہیں۔
پوپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی پوپ لیو سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ سابق پوپ فرانسس کی وفات کے بعد 10 روز قبل کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور پوپ اپنا نام لیو منتخب کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ نیشنز کپ کے فیصلہ کن میچ میں مدمقابل