ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون، ہزاروں میٹرک ٹن گندم برآمد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے، حالیہ کارروائیوں میں ہزاروں میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز سمیت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم جبکہ اسی اثنا میں ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ 11 ہزار لیٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ بھی ناکام بنائی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات سمگلر کے 103 کیسز میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا، علاوہ ازیں 6 ہزار 421 بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری