انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران ہنڈرد انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ای ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ میں بہتری کے اثرات کے باعث 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس حالیہ اضافہ کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 100 کی سطح پر پہنچ گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، ترسیلات زر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی، نیو یارک ٹائمز