جیل حکام سے جواب طلب

عمران خان سے علی امین کی ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے جواب طلب

ویب ڈیسک: عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے باجوود عمران خان سے علی امین کی ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔
اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، جبکہ وکیل درخواست گزار راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، اس عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ وکیل راجا ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر حملہ تباہ کن ہو سکتا ہے، رافائل گروسی