جنوبی افریقہ میں تقریب کا انعقاد

افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جنوبی افریقہ میں تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جنوبی افریقہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جنوبی افریقہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا اہتمام پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے تعاون سے دارالحکومت پریٹوریا لوڈیم میں کیا گیا۔
اس دوران بھارتی عزائم خاک میں ملانے پر افواج پاکستا ن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ممبران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے بھارتی فوج کی پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی اور پاک افواج کو تاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا میزائل پروگرام بڑا خطرہ ہے، اسرائیل ڈیفنس فورسز