علیمہ خان اور علی امین میں

علیمہ خان اور علی امین میں تلخیاں ختم، پارٹی اراکین کو مارچ میں شرکت کی ہدایت

ویب ڈیسک: علیمہ خان اور علی امین میں تلخیاں ختم کرا دی گئیں، خصوصی اجلاس میں پارٹی اراکین کو مارچ میں شرکت کی ہدایت کی گئی، شرکت نہ کرنے والوں کیلئے بھی پلان تیار کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلاء بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین میں تلخیاں ختم کرا دی گئیں، اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے، ہم اپنے بھائی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
اجلاس میں پارٹی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مارچ میں شرکت کی ہدایت دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مارچ میں شرکت نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی ،مریم نواز