ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیرغور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، تاہم پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے معاملہ وقتی طور پر روکا، کیونکہ اگر ان دنوں عدم اعتماد پر کارروائی کرتے تو سمجھا جاتا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس تحریک عدم اعتماد کے آپشن کا وقت پر استعمال کریں گے۔
