ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم و سپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کی تردید، ایسی کسی بھی تحریک کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم و سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی ارادہ نہیں، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، مجھے عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔
