ویب ڈیسک: پاراچنار میں طباق کی بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک، مالکان شدید پریشانی کا شکار، عید قربان سر پر ہے، ایسے میں اس موذی بیماری سے مسائل جنم لینے لگے ہیں۔
پاراچنار اپر کرم سمیت ضلع کرم کے پیشتر علاقوں میں مال مویشی طباق کی بیماری سے متاثر ہونے لگے، اور اپر کرم کے دیہات کنج علیزئی میں طباق سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس صورتحال میں مال مویشیوں کے مالکان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں، ضلع کرم لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے متاثرہ علاقوں میں طباق سے متاثرہ مویشیوں کا علاج شروع کر دیا ہے اور علاقے میں اس بیماری سے بچاو کے ویکسین بھی لگائے جارہے ہیں۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ بروات علاج و ویکسین کیلئے محکمہ لائیو سٹاک سے رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ بیماری مزید دیگر مویشی تک نہ پھیلے۔
