4معصوم بچے شہید

شمالی وزیرستان: گھرپر کواڈکاپٹر سے بم دھماکے میں 4معصوم بچے شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں‌ گھرپر کواڈکاپٹر سے بم دھماکے میں 4معصوم بچے شہید جبکہ اس واقعہ میں‌تین افراد زخمی ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاون ہرمز میں‌ایک گھر پر کواڈ کاپٹر سے بم دھماکے میں 4معصوم بچے شہید ہو گئے. اس افسوسناک واقعہ میں‌تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے دوران پیش آیا، واقعے کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میرعلی چوک میں ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا ہے، اور اس دوران ان کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات