ویب ڈیسک: مہمند باجوڑ شاہراہ پر تیز رفتار موٹر کار کھائی میں جا گری، اس حادثے میں 6افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند باجوڑ شاہراہ آٹو خیل بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں شفیع الله، عادل، سیف الرحمٰن، ضیاء الرحمٰن، منظور احمد اور سمیع الله شامل ہیں، جن میں پانچ افراد کا تعلق ضلع باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔
