ویب ڈیسک: انڈیا کو آپریشن بنیان مرصوص میں شکست پر سابق بھارتی فوجی اور انتہا پسند وزرا آمنے سامنے آ گئِے، ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند بھارتی وزراء کی بھارتی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل صوفیہ قریشی پر تنقید کے حوالے سے میجر جنرل (ر) شریواستو سمیت دیگر سابق فوجی افسران نے بھارتی وزراء کو آڑے ہاتھوں لیا، ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کی توہین کرنے والے وزیروں کو مودی برطرف کیوں نہیں کر رہے؟
میجر جنرل (ر) شریواستو نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، مودی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، مودی جیسے سیاستدانوں کے قدموں میں نہیں، مودی کے قدموں میں فوج کو جھکانے کا بیان شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزراء فوج کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، فوج میں کرنل صوفیہ قریشی جیسے افسران قوم کا فخر ہیں، مودی حکومت ان پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے، جو فوج کی تذلیل کرے وہ وزیر نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے، مودی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ فوج کی توہین میں شریک ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی اداروں کو سیاسی غلام بنانا مودی سرکار کا خطرناک ایجنڈا ہے، بنیان مرصوص میں بھارتی شکست ثابت کرتی ہے کہ بھارتی فوج صرف میڈیا پر طاقتور ہے، مودی کی ضد اور غرور نے بھارت کو سفارتی و عسکری محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔
