ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے 28مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی7جون ہونے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ27مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں کیوں کہ اس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11گھنٹے ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ28مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، واضح رہے کہ ذوالحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
