ویب ڈیسک: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت قیمت 3لاکھ 42ہزار500روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 3ہزار429روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ93ہزار638روپے کا ہوگیا۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیا میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
