ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حکومتی اور اہم شخصیات کی سکیورٹی پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں حکومتی عہدیداروں اور دیگر اہم شخصیات کی سکیورٹی پر پولیس کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق ضلع مردان میں سب سے زیادہ 1ارب 46 کرور 66 لاکھ روپے سیکورٹی پر خرچ کئے گئے جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سالانہ سکیورٹی اخراجات ایک ارب 16 کروڑ 88 لاکھ روپے ہیں۔
اسی طرح ڈی آئی خان میں 49 کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ روپے خرچ ہورہے ہیں جبکہ اقلیتوں کی سکیورٹی پرسالانہ 25 کروڑ، 75 لاکھ سے زیاد ہ کی رقم خرچ ہورہی ہے۔
دستاویزات میں بتایاگیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس 706حکومتی عہدیداروں کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، پولیس 925عدلیہ افسران، 739سول سرونٹس کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،اسی طرح سابق ججز سمیت 698افراد کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔
دستاویزکے مطابق خیبر پختونخوا پولیس3ہزار597سرکاری وغیرسرکاری شخصیات کو بھی سکیورٹی فراہم کررہی ہے جن میں مردان ریجن میں 906اہلکار حکومتی عہدیداروں اور اہم شخصیات سکیورٹی پر تعینات ہیں۔
پشاور ریجن میں 791، ملاکنڈ 639، ہزارہ میں377،کوہاٹ میں385، ڈی آئی خان ریجن میں 382اور بنوں میں 117اہلکار تعینات ہیں۔
