1لاکھ19ہزار 496سائٹس بلاک

ملکی سلامتی کیخلاف مواد پھیلانے والی 1لاکھ19ہزار 496سائٹس بلاک

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک کردیں۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے3 ہزار 248یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔
چند دن پہلے پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی نے ملک میں یوٹیوب کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یوٹیوب یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق یوٹیوب کی بندش سے متعلق پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے جس سے عوام میں غیر ضروری غلط فہمی کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ ،اعلامیہ جاری