ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات لیکن حکومت نے اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرکے نئی روایت ڈالی ہے ۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں،حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کا کمیٹی میں نام شامل نہیں کیا، حکومت نیاپوزیشن کوبالکل سائیڈ پرکرنیکی نئی روایت ڈالی ہے، قومی مسئلیپراپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگادیا گیا، بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے کئی لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا، ہم اپنے پارلیمنٹرینز کو اپنے اخراجات پر بیرون ملک بھیجیں گے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے مفادات پر حملے کئے، انڈیا کے حملہ کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی جو خوش آئند ہے، آپ نے اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، ابھی بھی خطرات موجود ہیں، حکومت نے پاکستانی موقف دنیا کو بتانے کے لئے سفارتی سطح پر کمیٹی بنائی۔
