ویب ڈیسک: نوشہرہ میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری مارا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ پیر سباق میں پیش آیا جہاں پولیس اور اشتہاری بیدار اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش بیدار اللہ عرف بیدارا ہلاک ہو گیا ۔
مجرم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کلاں منتقل کی گئی۔
