بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے

جنگ میں بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول کا مودی سے سوال

ویب ڈیسک: مودی سرکار سے ایک بار پھر بھارتی حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے سوال کر دیا، کہ قوم کو بتایا جائے پاکستان سے جنگ میں بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
راہول گاندھی نے کہا کہ اس موقع پر جے شنکر کی خاموشی معنی خیز اور قابل مذمت ہے، قوم یہ بتایا جانا چاہئے کہ پاکستان نے بھارت کے کتنے طیارے گرائے؟ جنگ میں بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ کیا پاکستان پر حملوں کے بعد یہ سب کچھ بتانا بھی جرم ہے؟
یاد رہے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کے 6 طیارے مار گرائے تھے، جن میں ان کے فرانس سے لئے گئے رافیل طیارے بھی شامل ہیں، جن پر مودی سرکار کو بہت زیادہ گھمنڈ تھا۔ ان طیاروں کے گرنے کے ساتھ ہی مودی کا غرور بھی خاک میں مل گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: آئی کے ڈی میں ریزرفنڈ بند، گردوں کے مریض مشکلات سے دوچار