شہباز شریف کی زیر صدارت آج

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہوگا

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس میں ملکی معاشی ، سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران معرکہ حق کے شہدا ء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر بابر اعظم کابگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے کروڑوں کا معاہدہ