سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک

پشاور: کینال روڈ کے قریب سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں کینال روڈ کے قریب سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اکیڈمی ٹاؤن کنال روڈ کے قریب عرفان نامی شخص کی سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور 2 فائر ویکلز موقع پر پہنچ گئی، اور ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹے میں اگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ، جبکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  یکم محرم سے یوم عاشور تک سخت پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی