ویب ڈیسک: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان، اس اعلان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام تر اخراجات شاہ سلمان ذاتی خرچ سے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی ذرائع کے مطابق یہ میزبانی خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔
