افواج کی واپسی بارے پاک بھارت

معمول کی پوزیشن پر افواج کی واپسی بارے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ

ویب ڈیسک: معمول کی پوزیشن پر افواج کی واپسی بارے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ ہوا ہے، اس سے قبل بھی تین بار رابطہ ہو چکا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اس دوران مسلح افواج کی معمول کی پوزیشن پر واپسی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائرکا اگلا مرحلہ ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔
گزشتہ دنوں بھی پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا، موجودہ رابطہ میں افواج کی معمول کی پوزیشن پر واپسی بارے بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں راہزنوں کا راج ، حیات آباد میں دن دیہاڑے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا