ویب ڈیسک: جمرود کی خواتین کا ملک نصیراحمد کوکی خیل کی رہائی کیلئے احتجاج، سورکمر کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے خواتین نے پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا۔
اس موقع پر خواتین نے مطالبہ کیا کہ قبیلہ کوکی خیل کے مشر ملک نصیراحمد کوکی خیل کو فوری رہا کیا جائے، ملک نصیر گزشتہ تین مہینے سے مختلف علاقوں میں ایف آئی آرز میں نامزد ہیں، اور اسی وجہ سے جیل میں ہیں۔
خواتین نے بڑے بڑے پتھر رکھ کر شاہراہ کو بند کردیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کے قطاریں لگ گئیں، اور اس صورتحال میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یاد رہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، اور شاہراہ کھلوانے کیلئے مزاکرات جاری ہیں۔
