احسن اقبال کی سرفراز بگٹی

احسن اقبال کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: احسن اقبال کی سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ہے، اس دوران انہوں نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی، اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور بھی اس موقع پر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ میں متعدد مرد وخواتین زخمی