ویب ڈیسک: قتل و اقدام قتل کیس میں نامزد ملزم اشرف کو سزائے موت سنا دی گئی، اس حوالے سے مقدمے کی سماعت کریمنل ماڈل کورٹ کے جج شمس الہدیٰ سلارزئی نے کی ، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے نامزد ملزم اشرف کو سزائے موت سنا دی۔
اس سزا کے ساتھ ساتھ عدالت نے ملزم کو سات لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سابقہ رنجش پر ایک شخص کو قتل جبکہ ایک خاتون کو زخمی کیا تھا، اور یہ واقعہ 15 دسمبر 2015 کو تھانہ عمر زئی کی حدود میں پیش آیا تھا۔
مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
