پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کےگولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے سکھ مذہب کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، پاکستان کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کوویزا فری رسائی دیتا ہے۔بھارتی الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل کازیادہ استعمال، گرڈ سے بجلی کی کھپت میں کمی پرحکومت پریشان