اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی

ویب ڈیسک:غزہ میں جاری بربریت پر خود یورپی ممالک سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ایسے میں جنگ نہ روکنے پر یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
تینوں ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو یہ ممالک اسرائیل کے خلاف ممکنہ اقدامات کریں گے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتا ہے۔
تینوں ممالک نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی ہے، اور کہا گیا ہم مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے بشمول ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ یا د رہے کہ غزہ میں جاری بربریت پر خود یورپی ممالک سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ایسے میں جنگ نہ روکنے پر یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ پر صوابی کے عوام مشتعل، واپڈا مین آفس کو تالہ لگانے کا اعلان