ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تاندہ ڈیم نہر کی ازسرنو تعمیر پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈیم سے نکلنے والی 84 کلومیٹر طویل نہر کی ازسرنو تعمیر کے لیے 70 کروڑ روپے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ نہر جو مقامی آبادی کے لیے زرعی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ نہر کا تقریباً 70 فیصد حصہ تباہ حال ہو چکا تھا، جبکہ اس کے دونوں اطراف کے رہائشیوں نے گندے پانی کی نکاسی نہر میں ڈال رکھی تھی، جس سے پانی آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہر کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔
تاندہ ڈیم نہر کی ازسرنو تعمیر کو کاشتکاروں اور باغبانوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ نہر کی ازسرنو تعمیر سے زرعی زمینوں اور باغات کو صحیح معنوں میں پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔
یاد رہے کہ 84کلومیٹر طویل اس نہری نظام کی بحالی کے بعد پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
