بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا ایک

بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا ایک اور مکروہ فعل بے نقاب

ویب ڈیسک: معصوم بچوں کا دہشتگردانہ حملوں میں بطور ڈھال استعمال بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا ایک اور مکروہ فعل بے نقاب ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی، ان کے اس مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے، بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں معصوم بچے جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر مورد الزام سکیورٹی فورسز کو ٹھہرا رہی ہے، معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر دہشتگردانہ حملوں میں ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ایک مکروہ فعل ہے، جو اس ویڈیو میں بے نقاب ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکن گرین کارڈ سے متعلق پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان