ویب ڈیسک: وزیرستان میں ڈرون حملے میں بچوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتون علاقوں میں ڈرون حملے ریاست کا دہرا معیار ہیں، ملک کے کسی بھی حصے پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، مگر وزیرستان؟ ہم ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر شہادت کا حساب لیا جائیگا.
انہوں نے زور دیتے ہوئِے کہا کہ پھول جیسے بچوں کو ڈرون حملوں کا ایندھن نہ بنائیں، ریاست ماں ہے تو سب بچوں کو برابر تحفظ دے، پشتون بچوں کا خون بھی اتنا ہی قیمتی ہے جتنا دیگر بچوں کا ہے، ریاستی ضمیر کیوں نہیں جاگتا جب پشتون شہید ہوتے ہیں؟
اس واقعہ پر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں سوالات جمع کرانے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں شہری یا شدت پسند؟ قوم کو حقائق بتائے جائیں، کس کی اجازت سے حملے ہوئے؟ ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔
صدر اے این پی نے کہا کہ ہم ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر شہادت کا حساب لیا جائیگا، حقوقِ انسانیت، آئین اور انصاف کا تقاضا ہے یکساں سلوک، ریاستی ادارے طرزِ عمل پر نظرثانی کریں۔
