ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں تنخواہوں کے عدم ادائیگی پر ایل ایچ ڈبلیو نے شدید احتجاج کیا، اس موقع پر لیڈی ورکرز نے کہا کہ چودہ مہینوں سے ہماری تنخواہیں بند پڑی ہیں، ہم نے ضلع مہمند کے دور افتادہ علاقوں میں مشکل حالات میں ڈیوٹی سر انجام دی ہیں۔
ایل ایچ ڈبلیوز نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث مشکل حالات میں ڈیوٹی سر انجام دی، لیکن اس کے باوجود تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ڈی سی محمد یاسر حسن کا احتجاج کرتے ایک ایچ ڈبلیو سے کہنا تھا کہ آپ کی خدمت کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آپ کے تمام تر تحفظات دور کرینگے، ہمیں قبائلی اضلاع کے تعلیم یافتہ خواتین پر فخر کرتے ہے۔
