سوال
داڑھی کی حدود کیا ہیں؟ کس حد تک چہرے کے بال یعنی خط بناسکتے ہیں؟ اور گردن کے بال صاف کر سکتے ہیں؟
جواب
کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہےاور پورا جبڑا داڑھی کی حد میں شامل ہے، لہذا ٹھوڑی اور جبڑے کے علاوہ رخسار اور گردن کے بالوں کو صاف کرنا اور خط بنوانا جائز ہے ۔ فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144007200333
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
