دہشتگردی واقعات میں خواتین کے ملوث

خیبرپختونخوا: دہشتگردی واقعات میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی واقعات میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف، مختلف واقعات میں 67 خواتین ملوث پائی گئِیں۔ ان تک 49 خواتین گرفتار جبکہ 4 خواتین سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں ماری گئیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 7 اضلاع میں مجموعی طور پر 67 خواتین دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث پائی گئی ہیں، ان میں 49 خواتین کو دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 4 خواتین آپریشنز میں ماری گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 14 خواتین اب بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، ان خواتین کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے رہا ہے اور انہیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور حملوں میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث پایا گیا، ان دہشتگرد خواتین کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے باقی مطلوبہ عناصر کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: قتل اور اقدام قتل مقدمے میں نامزد ملزم کو عمر قید او رجرمانہ کی سزا