الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی

پاک افغان تجارت: الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع

ویب ڈیسک: پاک افغان باہمی تجارت بچانے کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، وزارت تجارت ذرائع نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان باہمی تجارت بچانے کیلئے اس فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے جو کہ 14 جون تک جاری رہے گی۔ افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 تھی، اور آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں لیکن مقررہ مدت کے دوران شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال میں استثنیٰ کی مدت 14 جون 2025 تک بڑھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان