بارڈر سے فوجیں واپس بلانے

پاکستان اور بھارت کا بارڈر سے فوجیں واپس بلانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت نے بارڈر سے فوجیں واپس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تمام فوجیں 30مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجیں انٹرنیشنل اور لائن آف کنٹرول پر واپس آنا شروع ہو گئیں، امن کیلئے ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلسل بات چیت جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں تیس مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت جاری رہے گی، دونوں ممالک کے درمیان جلد نیوٹرل مقام پر بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود برسا دیاگیا، 159شہید، سینکڑوں زخمی