سیاسی و عسکری قیادت کی مبارکباد

فیلڈ مارشل کاعہدہ : سیاسی و عسکری قیادت کی سید عاصم منیر کو مبارکباد

ویب ڈیسک: صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سمیت وفاقی وزرا، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی کابینہ کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیر مقدم کیا، اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال مزید بلند ہو گا، جنرل سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے، انہوں نے بنیان مرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات اور بہادری کے اعزاز میں ان کی ترقی قابل ستائش ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا بھی خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے یوم تاسیس تقریبات میں شرکت کی دعوت