اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا

اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں ، عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہیں۔
اڈیالہ جیل میں اپنی ہمشیرہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ مزاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی، ن)لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے، بانی نے کہا یاسین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دی ہے، بانی بے کہا یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں ہے، بانی نے شاہ محمود قریشی کی مثال دی، سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ ابھی بھی جیل میں ہے۔
عمران خان نے کہا 26ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، حالات یہ ہیں ہم بھی جب عدالت جاتے ہیں جج کہتے ہیں انکے ہاتھ بندے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے پاکستان کے بارے تو وہ تیار ہیں۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، لوگ ہمارے سے روز پوچھتے ہیں کوئی ڈیل ہونے لگی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر اسمبلی میں آواز اٹھانے چاہیے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے سلمان صفدر کو کہا تھا القادر کیس میں ساری قیادت آپ کی سپورٹ کرے گی، میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے بتایا، بانی اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی کو بتایا بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور کے ساتھ کے پی ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باقی قیادت بھی موجود تھی، ملاقات کا مقصد کیسز کے بارے لائحہ عمل طے کرنا تھا، بانی کے کیسز عدالتوں میں نہیں سنے جارہے ہیں
عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ چاہے تو مجھ سے بات کرنے کیلئے آسکتے ہیں، بانی نے کہا ہے ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کرونگا۔
علیمہ خان نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نا ہی کریں تو اچھا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس مظاہروں میں شدت، مرکزی علاقے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ