کوہستان میں ایک اور سکینڈل

کوہستان میں ایک اور سکینڈل،21ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: کوہستان میں ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا ، سپیشل آڈٹ کے دوران 21ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21ارب 30کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محکمہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔
ڈی جی آڈٹ کے مطابق سوات میں محکمہ بلدیات میں 4 ارب 30 کروڑ، بونیر میں 3 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں ۔
اسی طرح صوابی میں 56 کروڑ، مردان میں 58 کروڑ اور 8 کروڑ کی بے قاعدگیاں ملاکنڈ میں ہوئی ہیں۔
ضلع باجوڑ کے اے ڈی لوکل گورنمنٹ میں آڈٹ کے دوران24 کروڑ کی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے یوکرین سے ڈیفنس سسٹم مشرق وسطی منتقل کردیئے، وزیردفاع