مردان میں پولیس مقابلہ

مردان میں پولیس مقابلہ ، 2راہزن اور ایک راہگیر جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان میں پولیس مقابلے کے دوران 2راہزن اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایس ایچ او عبدالسلام خان بمعہ نفری معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار راہزنوں کو رکنے کا اشارہ کیا ۔
پولیس کے رکنے کے اشارے پر نامعلوم راہزنوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں راہزن اسم و مسکن نامعلوم موقع پرجاں بحق ہو گئے ۔
اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو راہگیر واصف ولد گل شاہ بعمر 16/17سال ساکن عربی کلے تخت بھائی اور سرتاج ولد محمد اسرار ساکن نانک پورہ نزد مردان پولیس لائن حال فضل حق کالج بھی زخمی ہوئے۔
زخمی راہگیروں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی واصف ولد گل شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں پری مون سون کا آغاز ،گرمی کی شدت میں کمی متوقع