یو اے ای کے بینکوں سے قرضہ

حکومت نے یو اے ای کے بینکوں سے 1ارب ڈالر کا قرضہ مانگ لیا

ویب ڈیسک: حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ مانگ لیا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی جس کے لئے یو اے ای کے بینکوں کو باضابطہ درخواست دے دی گئی ۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کو ذخائر مستحکم بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب تک پہنچانے کا ہدف دے رکھا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں سے رابطہ کیا اور وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔
شارجہ اسلامک بینک، ابوظبی اسلامک بینک اور عجمان بینک سے 1 ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، تربیلہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل