پیٹرولیم لیوی 100روپے

پیٹرولیم لیوی 100روپے سے زائد فی لیٹر کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا اور آئندہ مالی سال میں فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ 2030 تک مکمل خاتمہ متوقع ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس کی عمومی شرح نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا بجٹ: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب