ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل دس بجے ہو گی، کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کریں گے۔
عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کی لیگل ٹیم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی آخری جیل سماعت فروری میں ہوئی تھی۔
